• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈچ ویلی کے نام سے مشہور برطانوی گلوکار و ریپر اسٹیفن فیبلس ایلن دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برطانوی ریپر ڈچ ویلی عالم دین سے کلمۂ شہادت پڑھ کر دین اسلام میں داخل ہو رہے ہیں۔


گزشتہ دو روز سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یوٹیوب، ٹک ٹاک اور ٹوئٹر پر گلوکار کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

ان کی مذکورہ ویڈیو کو برطانوی سوشل میڈیا اسٹار گیکو نے بھی شیئر کیا تھا۔

تاہم اس وقت تک گلوکار نے فوری طور پر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دائرہ اسلام میں داخل ہونے سے متعلق کوئی وضاحتی پوسٹ جاری نہیں کی تھی۔

 ڈچ ویلی نے اب اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بذریعہ اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کی تصدیق کی اور اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ اب دائرہ اسلام میں داخل ہوچکے ہیں اور حضرت عیسیٰؑ کو خدا کے پیغمبر کے ناطے تسلیم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گلوکار کے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر قرآن اور دیگر مقدس کتابوں کا باقاعدہ مطالعہ کرنے کے حوالے سے خبریں گردش کرتی رہی تھی جن کے بارے میں انہوں نے کبھی تصدیق نہیں کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید