• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیوریج کے پانی کی نکاسی، سڑکوں کی مرمت اسی ماہ مکمل کی جائے، وزیر بلدیات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات، دیہی ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ بارش یا سیوریج کےپانی کی فوری نکاسی اورسڑکوں کی مرمت کا کام اسی ماہ مکمل کیا جائے انہوں نےجمعے کو شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا، مختلف آبادیوں میں گئے اور بارشوں کے دوران سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور بارش اور سیوریج کے پانی کی صوتحال کا جائزہ لیا ، انہوں نے متنبہ کیا کہ وہ مرمتی اور نکاسی کے کام کا جائزہ لینے کے لئے مسلسل علاقوں کا اچانک دورہ کرکے صورت حال کا جائزہ لیتے رہیں گے، اس موقع پر سیکریٹری بلدیات سندھ نجم شاہ اور متعلقہ بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، وزیر بلدیات نے افسران کو ہدایات دیں کہ اسکولوں، کالجوں اور تعلیمی اداروں کے قریب سڑکوں کی مرمت اور پانی کی نکاسی کو پہلی ترجیح دی جائے،کوتاہی پر سخت کارروائی ہوگی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید