• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ، نائٹ کلب میں آتشزدگی، 13 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بنکاک(پی پی آ ئی) تھا ئی لینڈ کے ایک نا ئٹ کلب میں اچانک آ گ لگنے سے 13افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ چونبوری میں گذشتہ روز ایک نا ئٹ کلب میں آ چانک آ گ لگنے سے کم از کم 13افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں چار خو اتین بھی شامل ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتا ئی گئی ہے جس کی وجہ سے ہلاک افراد کی تعداد میں اضا فے کا خدشہ ہے ،تاہم آ گ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید