قومی اسمبلی کے حلقے 245 پر ضمنی الیکشن کے لیے پیپلز پارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرادیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے ایک ویڈیو بیان میں این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں اپنے امیدوار دانش خان کو ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت میں شامل حلیف جماعتوں کے مشترکہ فیصلے کے بعد اپنے امیدوار کو دستبردار کیا ہے۔
سعید غنی نے مزید کہا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ جس پارٹی کی دوسری پوزیشن ہوگی، وہ انتخاب میں حصہ لے گی اور تمام جماعتیں اُس کی حمایت کریں گی۔
پی پی امیدوار دانش خان نے پارٹی قیادت کے فیصلے پر کہا کہ وہ اسے لبیک کہتے ہیں۔