پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ ایک طرف اسمبلی سے استعفیٰ دوسری طرف الیکشن میں حصہ لینا سیاست نہیں منافقت ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے فواد چوہدری کو جواب دیا اور انہیں سیاسی فسادی لوٹا قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی لوٹا فساد چوہدری، مولانا فضل الرحمان کو عمران نیازی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دے رہا ہے۔
حافظ حمد اللّٰہ نے مزید کہا کہ توشہ خانہ چور اور غیر ملکیوں کے ٹکڑوں پر پلنے والے بھکاری کو عبرتناک شکست ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایک طرف اسمبلی سے استعفیٰ، دوسری طرف الیکشن میں حصہ لینا سیاست نہیں منافقت ہے۔ قوم آپ کی منافقت اور جھوٹ کو ووٹ کی طاقت سے شکست دے گی۔