• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 6 سال قید

ینگون(مانیٹرنگ نیوز) میانمار کی عدالت نے معزول رہنما آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 6سال قید کی سزا سنادی، فوجی بغاوت کے بعد 11سال قید کی سزا کاٹنےوالی معزول رہنما کی مجموعی سزا 17 سال ہوگئی۔غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق آنگ سان سوچی عدالت میں اچھی صحت میں نظر آئیں اور انہوں نے اپنی تازہ ترین سزا کے بعد کوئی بیان نہیں دیا،نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو پہلے ہی بدعنوانی، فوج کے خلاف اکسانے، کورونا قوانین کی خلاف ورزی اور ٹیلی کمیونی کیشن قانون کو توڑنے کے جرم میں 11سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے،کرپشن کیس میں مزید 6 سال قید کی سزا کے بعد اب ان کی مجموعی سزا 17 سال ہوگی،77 سالہ آنگ سان سوچی گزشتہ سال یکم فروری کو فوجی بغاوت کے بعد سے زیرحراست ہیں۔
اہم خبریں سے مزید