• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی جہاں ملتے ہیں، محبت سے پیش آتے ہیں، بومن ایرانی

بالی ووڈ اداکار بومن ایرانی نے کہا ہے کہ میں جب کبھی دنیا کے کسی بھی حصے میں پاکستانیوں سے ملا، وہ مجھ سے ہمیشہ محبت سے پیش آئے۔

بھارتی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے بومن ایرانی کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے ہیں، ان کے گھروں میں خوشیوں کا باعث بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے منفی رویے پنپتے ہی نہیں اور مہمان نوازی، گرم جوشی، نرم دلی کے ساتھ ہمارا استقبال کیا جاتا ہے۔

بومن ایرانی کا کہنا تھا کہ سنیما لوگوں کو جوڑے ہوئے ہیں اور میں فلم انڈسٹری کا حصہ ہونے پر شکرگزار ہوں کہ ہمارا سنیما سرحد پار تک محبت، بھائی چارے کو فروغ دے رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نہیں بالی ووڈ پاکستان میں مقبول ہے جس کی وجہ اداکاروں کی پرفارمنس نہیں بلکہ سنیما انڈسٹری کی طرف سے محبت اور پیار کا پرچار ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید