جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے 6 ستمبر کی تقریب ملتوی کردی۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کےلیے 6 ستمبر کو یومِ دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مسلح افواج سیلاب زدہ بھائیوں اور بہنوں کی خدمت جاری رکھے گی۔