• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے کلو کمی کا اعلان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی کردی ہے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق ستمبر میں ایل پی جی کی قیمت 212 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق گھریلو سلنڈر 2 ہزار 496 اور کمرشل سلنڈر 9 ہزار 604 روپے میں ملے گا۔

عرفان کھوکھر نے مزید کہا کہ ڈسٹری بیوٹر حضرات ایل پی جی کی خرید و فروخت اوگرا کی مقرر کردہ قیمت پر کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایل پی جی غریب کا فیول ہے، اس کی قیمت مزید کم کی جائے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایل پی جی انڈسٹری کی بہتری کے لیے پالیسی مرتب کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید