وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ وبائی امراض کی روک تھام کےلیے میڈیکل ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
ایک بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام کے لیے خصوصی میڈیکل ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پنجاب حکومت اور بیت اسلام ٹرسٹ کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔
کمیٹی سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری اور گھروں کی تعمیر و مرمت کے لیے جامع پلان مرتب کرے گی۔