• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرے، ایمنسٹی

لندن (این این آئی)لندن میں قائم انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آج ʼʼ ہمیں قانون کے ذریعے سزا دی جا رہی ہے: جموں کشمیر میں دفعہ 370کی منسوخی کے بعد تین سالʼʼکے عنوان سے اپنی بریفنگ جاری کی ہے ۔ بریفنگ میں کہاگیا ہے کہ "بڑے پیمانے پر سول سوسائٹی کے ارکان، صحافیوں، وکلا اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو خاص طورپرسخت تفتیش ، جبری سفری پابندیوں، نظربندیوں اور جابرانہ میڈیا پالیسیوں کا سامنا کیاہے اور عدالتوں اور انسانی حقوق کے اداروں میں اپیلوں یا انصاف تک رسائی کو روکنے کی کوشش کی گئی ۔"ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بریفنگ میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت میں تبدیلی کے بعد سے تین سال کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سربراہ آکار پٹیل نے کہاہے کہ بھارتی حکومت نے تین سال سے جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی اور میڈیا کو سخت کریک ڈائون کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی حکومت کالے قوانین، سخت گیر پالیسیوں اور غیر قانونی طریقوں کے ذریعے اختلاف رائے کو دبارہی ہے ۔

یورپ سے سے مزید