کراچی (نیوز ڈیسک) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرے ۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جمعرات کو جموں کشمیر میں دفعہ 370کی منسوخی کے بعد تین سال کے عنوان سے اپنی بریفنگ جاری کی ۔ بریفنگ میں کہاگیا ہے کہ "بڑے پیمانے پر سول سوسائٹی کے ارکان، صحافیوں، وکلا اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو خاص طورپرسخت تفتیش ، جبری سفری پابندیوں، نظربندیوں اور جابرانہ میڈیا پالیسیوں کا سامناہے اور عدالتوں اور انسانی حقوق کے اداروں میں ان اپیلوں یا انصاف تک رسائی کی انکی کوششوں کو روکاگیا ہے ۔