عالمی رہنماؤں کی جانب سے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ یہ ہمارے ملک کا اداس ترین دن ہے، ملکہ کے جانے سے ہر فرد کا دل غمزدہ ہے۔ طویل حکمرانی کرنے والی الزبتھ دی گریٹ کے لیے ہم سب غمزدہ ہیں۔
امریکی صدر جوزف بائیڈن نے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک عہد ساز اور بے مثال باوقار شخصیت کی مالک تھیں۔ ملکہ کے سات دہائیوں کے اقتدار میں بے مثال انسانی ترقی اور انسانی وقار کو فروغ ملا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس کے ساتھ امریکا کی قریبی دوستی جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ دنیا میں میری پسندیدہ شخصیات میں سے ایک تھیں۔ میں ملکہ الزبتھ کی کمی بہت محسوس کروں گا۔
اردن کے بادشاہ شاہ عبداللّٰہ دوم نے بھی ملکہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔