• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلزلے کے دوران لڑکے نے زخمی دوست کو کندھے پر اٹھا کر جان بچالی


سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک طالب علم نے زلزلے کے دوران کلاس میں اپنے زخمی دوست کی مدد کرکے سچی دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زلزلہ آتے ہی کلاس میں موجود سب بچے اپنی جان بچانے کے لیےکلاس سے باہر بھاگتے ہیں لیکن ایک لڑکے نے اپنی اگلی سیٹ پر بیٹھے بظاہر ٹانگ سے زخمی دوست کو اپنے کندھے پر اٹھایا اور کمرے سے باہر لے گیا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ویڈیو کہاں کی ہے لیکن اس لڑکے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی پذیرائی ملی ہے۔