• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل سے پیٹرول کی قیمت میں 9.62 روپے کمی کا امکان، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں اضافہ ہوسکتا ہے

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 16 ستمبرسے کم ہونے کا امکان ہے.

 زرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت 9.62 روپئے کم ہوکر 235.98 روپے سے 226 روپے ہوسکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 3.04 روپے اضافے کے بعد 247.26 سے بڑھ کر 250.30 روپے ہوسکتی ہے.

 انڈسٹریل ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے ڈیزل کی قیمت 15فیصد بڑھی ہے یعنی 6.46 روپے بڑھ کر 133.93سے 140.38 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایکسچینج ریٹ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جو 217.81 سے بڑھ کر 225.63 روپے ہوا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کسٹم ڈیوٹی 18.74 اضافہ ہوا ہے۔

اہم خبریں سے مزید