• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھاؤ سب ڈویژن کی تشکیل، ضلع جعفرآباد میں جزوی ترمیم کر دی گئی

کوئٹہ(خ ن)محکمہ ریوینوکے ایک اعلامیہ کے مطابق حکومت بلوچستان نے بلو چستان ریوینوایکٹ 1967کے سیکشن 6کے تحت ضلع آوران میں نیا سب ڈویژ ن جھائوبنادیاہے جوکہ تحصیل جھائواور سب تحصیل کورک جھائوپر مشتمل ہو گا اور اسکا ہیڈ کواٹر بمقام جھائو ہو گا ۔ایک اور اعلامیے کے مطابق ضلع جعفرآباد میں جزوی ترامیم کی گئی ہے ضلع اوستہ محمد سب ڈویژن اوستہ محمد اور تحصیل اوستہ محمد سب تحصیل گنداخہ پر مشتمل ہو گا اور اسکا ہیڈ کوارٹربمقام اوستہ محمد ہو گا اس طرح جعفرآبا د سب ڈویژن جھٹ پٹ اور تحصیل جھٹ پٹ پر مشتمل ہو گا جبکہ اس کا ہیڈ کوارٹر ڈیرہ اللہ یار ہو گا۔
کوئٹہ سے مزید