• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی ڈانس ویڈیو وائرل

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف جوڑی ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

یہ ویڈیو ہانیہ عامر کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

ہانیہ عامر آج کل مشہور ایوارڈز شو میں شرکت کے لیے ٹورنٹو میں موجود ہیں، اُن کے ساتھ ویڈیو میں ساتھی اداکار فرحان سعید کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ہانیہ عامر اور فرحان سعید ایوارڈز شو میں اپنی پرفارمنس کی تیاری کرتے نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی جوڑی نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں کافی پسند کی جا رہی ہے، اس ڈرامے کی آخری قسط آئندہ روز نشر کی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید