چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیئرمین دبئی پورٹ ورلڈ شیخ احمد سلطان بن سلیم نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف اور شیخ احمد سلطان بن سلیم کے درمیان پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے باعث پیدا شدہ صورتحال، امدادی کوششوں اور بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شیخ احمد سلطان نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے آرمی ریلیف فنڈ کے لیے 2.5 ملین امریکی ڈالر کا عطیہ بھی دیا۔