سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری ظہور الہٰی شہید کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
لاہور میں چوہدری ظہور الہٰی شہید کی 41ویں برسی کی تقریب سے خطاب میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ چوہدری ظہور الہٰی شہید کا مشن آگے بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری ظہور الہٰی شہید کی سیاست رواداری اور پاکستان سے محبت کی سیاست تھی۔
اس دوران چوہدری ظہور الہٰی شہید کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کروائی گئی۔
چوہدری شجاعت حسین نے بیٹوں چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین کے ہمراہ چوہدری ظہور الہٰی شہید کی قبر پر حاضری بھی دی۔