• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کارکنوں کا لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے غیر سرکاری دورے پر برطانیہ آکر پاکستان  کے عوام کا پیسہ ضائع کیا، مفرور اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ قابلِ مذمت ہے۔

 شرکاء نے کہا کہ پاکستان میں فوری طور پر منصفانہ اور شفاف الیکشن کروائے جائیں۔

مظاہرین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پر مہنگائی کرنے کا الزام لگانے والے خود اس پر قابو پانے سے قاصر ہیں، کرپٹ سیاستدانوں کو برطانیہ میں چین نہیں لینے دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید