• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اسلام آباد سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹر میں کرک پہنچے

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

عمران خان اسلام آباد سے وزیر اعلیٰ محمود خان کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں کرک پہنچے، ان کے ہمراہ دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی ہیلی کاپٹر میں موجود تھے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے  جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کسی کو  بھی اپنے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سوار کر سکتے ہیں۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی صوابدید ہے کہ کس کو ہیلی کاپٹر میں بٹھاتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ نئے قانون کے تحت وزیر اعلیٰ، وزراء اور سیکریٹریز سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کر سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید