• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری زمین پر قبضے کا الزام، چوہدری تنویر اور چوہدری دانیال پر فرد جرم عائد

اسکرین گریب
اسکرین گریب

راولپنڈی کی عدالت نے سرکاری زمین پر قبضے کے الزام میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں چوہدری تنویر اور چوہدری دانیال پر فرد جرم عائد کر دی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر اور ساتھی چوہدری دانیال نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

چوہدری تنویر نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ کیس سے کوئی تعلق نہیں، سیاسی بنیاد پر کیس بنایا گیا ہے۔

محکمۂ اینٹی کرپشن نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزمان نے 2019 میں 27 کنال سرکاری زمین پر قبضہ کیا۔

اینٹی کرپشن کورٹ کے جج محمد مسرور زمان نے سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید