• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر حسین نے اظفر رحمٰن کی ایوارڈ شو میں شرکت نہ کرنے کی اصل وجہ بتادی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے نام لیے بغیر ساتھی اداکار اظفر رحمٰن کے ایوارڈ شو میں شرکت نہ کرنے پر طنزیہ انداز میں تنقید کی۔

یاسر حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر فنکاروں کی ایوارڈ شو میں شرکت کرنے پر اعتراض کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ’جب ہمارے سیاستدان بلا وجہ باہر جاکر نیو یارک میں کافیاں پیتے پِھر رہے ہیں تو میں کام سے کینیڈا بھی نہیں جا سکتا جس کے پیسوں سے مجھے بجلی کا بِل بھرنا ہے‘۔

اُنہوں نے نام لیے بغیر اداکار اظفر رحمٰن پر بھی طنز کیا کہ’ وہ اداکار جو یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ خود نہیں گئے، دراصل ان کو بزنس کلاس کا ٹکٹ نہیں ملا، میں نے ان کی چیٹ پڑھی ہے ‘۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل اداکار اظفر رحمٰن نے اپنے مداحوں کو یہ اطلاع دی ہے کہ اُنہوں نے ملک میں آئے سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیشِ نظر اپنی مرضی سے ایوارڈ شو میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اظفر رحمٰن کے اس فیصلے کو مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر خوب سراہا بھی گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید