لاہور(نمائندہ جنگ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار بھی خوار ہوگا ،انتخابات وقت سے پہلے ہوں گے،بجلی آٹا گیس عوام کا مسئلہ ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آڈیو وڈیو ان کی سیاست کو لے ڈوبے گی ، جو یہ کام کرتے تھے اس میں خود پھنس گئے ہیں، 15نومبر تک تمام اہم فیصلے ہو جائیں گئے۔