• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ چارلس کی تصویر کیساتھ برطانوی سکوں کی نقاب کشائی

کنگ چارلس، فائل فوٹو
کنگ چارلس، فائل فوٹو 

برطانیہ کے نئے بادشاہ کنگ چارلس سوم کی تصویر سرکاری طور پر برطانوی سکوں پر نقش کردی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ’دی رائل منٹ‘ نے نئے بادشاہ کی تصویر والے پہلے سکوں کی نقاب کشائی کردی ہے جوکہ جلد ہی ملک میں دستیاب ہوں گے۔

یہ تصویر برطانوی مجسمہ ساز مارٹن جیننگز نے تیار کی ہے اور اسے شاہ برطانیہ نے خود منظور کیا ہے۔

فوٹو، برطانوی میڈیا
فوٹو، برطانوی میڈیا

رائل منٹ میوزیم میں کرس بارکر کا کہنا ہے کہ ’چارلس نے اس عمومی روایت کی پیروی کی ہے جوکہ ہمارے پاس برطانوی سکوں کے موجود ہے، سکے پر کنگ چارلس سوم کی تصویر کو کنگ چارلس دوم کی مخالف سمت میں نقش کیا گیا ہے‘۔

سکّے پر نقش تصویر میں کنگ چارلس سوم کو اپنے تاج کے بغیردیکھا جاسکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید