• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی ہیلی کاپٹر میں دوران سفر نماز پڑھنے کی ویڈیووائرل

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہیلی کاپٹر میں سفر کے دوران نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔سوشل میڈیا پر عمران خان کی ایک ویڈیو گردش ہے جس سے متعلق دعوی کیا جارہا ہے کہ یہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خیبر پختونخواہ کے دورے کی ویڈیوہے ۔ویڈیو میں عمران خان کو خیبر پختونخواہ کی سرسبز وادیوں سے گزرنے کے دوران ہاتھ میں تسبیح لیے نماز پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں عمران خان کو بیٹھے ہوئے نماز کے ارکان ادا کرتے دیکھا گیا جبکہ اس دوران عمران خان کے موجود ہاتھ میں تسبیح بھی واضح دیکھی جاسکتی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید