• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر علی اسپتال سے ڈسچارج، ٹیم ہوٹل پہنچ گئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر حیدر علی اسپتال سے ڈسچارج ہو کر واپس ٹیم کے ہوٹل پہنچ گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کے مطابق حیدر علی اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

پی سی بی حکام نے بتایا کہ لاہور میں پاکستان اور انگلینڈ کے چھٹے ٹی 20 انٹرنیشنل کے دوران حیدر علی کو طبعیت ناساز ہونے پر مقامی اسپتال لے جایا گیا تھا۔

ان سے متعلق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ترجمان نے گزشتہ رات بتایا تھا کہ نوجوان بیٹر رات میں اسپتال میں ہی رہیں گے، جہاں ان کا چیک اپ ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید