• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی گرفتاری کیساتھ ہی PTI لانگ مارچ کا آغاز کردیگی،ہاشم ڈوگر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے ساتھ ہی تحریک انصاف لانگ مارچ کا آغاز کر دے گی۔

لاہور میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے ہاشم ڈوگر نے کہا کہ وفاقی حکومت کے کسی تحقیقاتی ادارے نے پنجاب میں صوبائی پولیس کی معاونت کے بغیر آپریشن کیا تو متعلقہ ضلع کی پولیس کے سربراہ کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بنی گالہ پر پولیس کا چھاپہ پڑا تو مفروروں کی تلاش میں پولیس جاتی امرا بھی جاسکتی ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کا اسٹیٹس دیکھ کر انہیں سیکیورٹی دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی استحقاق کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں وفاقی وزیر کے خلاف مقدمہ درج ہوتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 25 مئی کے پُرتشدد واقعات کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا گیا ہے جس کی روشنی میں پولیس افسران کے خلاف کارروائی ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید