• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج اور عمرے کی ادائیگی: خواتین کیلئے محرم کی شرط ختم

سعودی وزیر حج اور عمرہ ڈاکٹر توفیق الرابعہ نے اعلان کیا ہے کہ خواتین کو حج یا عمرہ کی ادائیگی کیلئے اب محرم کی ضرورت نہیں ہے۔

قاہرہ میں سعودی سفارتخانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر توفیق نے کہا کہ حج یا عمرے کے لیے دنیا کے کسی بھی حصے سے سعودی عرب آنے والی خواتین کو محرم کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی طرح کے ویزے کے ساتھ سعودی عرب آنے والے مسلمان عمرے کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔

سعودی وزیر نے کہا کہ مکہ شریف میں مسجدالحرام کی توسیع پر 200 ارب ریال سے زائد اخراجات آرہے ہیں اور یہ بیت اللّٰہ کی تاریخی توسیع ہے جس کا عمل جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’نسک‘ نامی ایک پلیٹ فارم تیار کیا جا رہا ہے جس میں عمرہ زائرین اور حجاج کے لیے سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

اس پلیٹ فارم کے ذریعے مختصر وقت میں عمرے کا اجازت نامہ بھی حاصل کیا جاسکتا ہے جس کے بعد صرف 24 گھنٹے میں ویزا جاری کر دیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید