انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی، جس میں پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بے روزگاری اور مہنگائی بڑھے گی، شرح نمو کا ہدف حاصل نہیں ہوگا۔
عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ سال کی نسبت بڑھے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 6.4 فیصد ہوسکتی ہے۔
آئی ایم ایف ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 6.2 فیصد تھی۔
دوسری جانب آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے دوران معاشی ترقی 3.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 19.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
اسی طرح رواں مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.5 فیصد تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔