• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں مقیم پاکستانی بزنس مین عمر ظہور کیخلاف جاری ’ریڈ نوٹس‘ واپس


دبئی میں مقیم پاکستانی بزنس مین عمر ظہور کے خلاف جاری ’ریڈ نوٹس‘ واپس لے لیا گیا، جس کے بعد انٹرپول نے عمر ظہور کا نام مطلوب افراد کی فہرست سے نکال دیا۔

عمر ظہور پر مقدمہ ایف آئی اے نے شہزاد اکبر کی نگرانی میں شروع کیا تھا، عمر ظہور کی سابقہ اہلیہ اداکارہ صوفیہ مرزا نے شہزاد اکبر کی مدد سے مقدمہ درج کروایا۔

انٹرپول نے خط میں تصدیق کی ہے کہ کمیشن نے مناسب جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ کیا ہے۔

ایف آئی اے کی فراہم کردہ معلومات پر انٹرپول نے ریڈ نوٹس کی واپسی کا فیصلہ کیا۔

جڑواں بچیوں کی پیدائش کے ایک سال میں ہی عمر ظہور اور صوفیہ کی طلاق ہوگئی تھی، طلاق کے بعد عمر ظہور اور صوفیہ مرزا میں بچیوں کی تحویل کی قانونی جنگ جاری تھی۔

صوفیہ مرزا کی شکایت پر ایف آئی اے نے عمر ظہور پر بچیوں کے اغوا کا مقدمہ درج کیا۔

عمر ظہور کی طرف سے انٹرپول کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا کہ صوفیہ مرزا اور شہزاد اکبر نے مجھ پر مقدمات بنوا کر ٹیکس دہندگان کا پیسہ ضائع کیا۔

دوسری جانب صوفیہ مرزا نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

قومی خبریں سے مزید