لندن(مرتضی علی شاہ)کے الیکٹرک نےاپنے بیشترشیئرز آف شورکمپنی کو فروخت کردیئے۔ کے الیکٹرک نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے شیئرزکا ایک بڑاحصہ برٹش ورجن آئی لینڈزمیں رجسٹرڈایک کمپنی سیج وینچر(Sage Venture)گروپ لمیٹڈنے خرید لیاہے ۔
واضح رہے کہ دی نیوز میں کے الیکٹرک کے شیئرزکی فروخت سے متعلق خبر کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے بجلی کمپنی کو وضاحت کیلئے وضاحت کیلئے خط لکھا تھا جس کے بعد کے الیکٹرک نے شیئرزکی فروخت سے متعلق یہ انکشاف کیا ہے ۔
دستاویزات سے پتہ چلتاہے کہ سیج وینچر گروپ لمیٹڈ ،ایشیاپاک انویسٹمنٹ لمیٹڈکی ملکیت ہے ۔