• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کو ڈرونز کی فراہمی، ایران کیخلاف پابندیوں کا اعلان آج کریں گے، برطانیہ

برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ روس کو ڈرونز کی فراہمی کے معاملے پر برطانیہ ایران کیخلاف پابندیوں کا اعلان کرے گا۔ 

لندن سے جاری بیان میں برطانوی ترجمان نے کہا کہ ایران کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان آج برطانوی وزیرخارجہ کریں گے۔ ایران کی ڈرونز فراہمی اقوام متحدہ کی قرارداد کی کیخلاف ورزی ہے۔ 

برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ڈرونز کی فراہمی عالمی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے ایرانی کردار کا ثبوت ہے۔ 

دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ ایران نے روس کو ڈرونز فراہمی کی تردید کی ہے۔

روس کا کہنا ہے کہ اس نے یوکرین میں ایرانی ڈرونز استعمال نہیں کیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید