پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں نے عمران خان کو سمجھانے کی بہت کوشش کی۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میں اپنے قائد عمران خان صاحب کو سمجھاتا رہا، بتاتا رہا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نشاندہی کرتا رہا کہ ان کی 26 سال کی سیاسی محنت کو 2 خاص، 3 سانپ اور کچھ کیڑے کسی اور ڈگر پر لے کر جا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اس سے ملک کو نقصان، پی ڈی ایم کو فائدہ اور اداروں سے محاذ آرائی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھوتے کے بہت قریب تھے، جلد ان کے نام سامنے لاؤں گا۔