پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران مریدکے میں انڈر پاس پر بنی فائبر کی چھت گر گئی۔
مریدکے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خطاب کے دوران انڈر پاس پر بنی فائبر کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دب کر 7 افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید زخمی 2 افراد کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔
رش کے باعث کارکناں فائبر کی چھت پر چڑھ گئے تھے جس کے باعث یہ چھت گر گئی۔