• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راستے کھلے ہیں عوام جھوٹی خبروں اور افواہوں پر دھیان نہ دیں، اسلام آباد پولیس

اسلام آباد پولیس نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ایف نائن پارک اور ایچ نائن گراؤنڈ جانے والے راستے کھلے ہوئے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایف الیون میں کوئی عوامی جلسہ گاہ نہیں ہے، عوام سے گزارش ہے افواہوں اور جھوٹی خبروں پر دھیان نہ دیں۔

اسلام آباد پولیس نے مزید کہا کہ تجارتی مراکز اور نجی دفاتر کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے فیصل ایونیو تک حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی اجتماعات کے لیے مقررہ مقامات اس حدود سے دور واقع ہیں، ریڈ زون جانے والے راستوں کی مؤثر نگرانی جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

قومی خبریں سے مزید