وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے صرف کاروباری شخصیت کے ذریعے ہی شہباز شریف کو پیغام نہیں پہنچایا۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے تصدیق کی کہ پچھلے دنوں اسی قسم کا رابطہ فواد چوہدری اور پرویز خٹک نے بھی کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اسلام آباد کے ریڈزون کو بڑھا دیا ہے، ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی یا نہیں۔