وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے روس سے حکومتی سطح پر 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
ای سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق روس سے گندم 372 ڈالر میٹرک ٹن کے حساب سے نومبر تا جنوری درآمد کی جائےگی۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلروں کا منافع 6 روپے فی لیٹر کرنے کی منظوری دی گئی ہے، ڈیلروں کا منافع بڑھانےکے فیصلے پر عمل درآمد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہونے پر ہوگا۔
ای سی سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی پیک میں کوئلے والے بجلی کے منصوبے کی پاور پرچیز معاہدے کی فنانشل کلوز کے بغیر منظوری دی گئی ہے، اس معاہدے کی منظوری اگست 2019 سے دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق پاور پرچیز معاہدے کی منظوری سے ٹیرف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
ای سی سی نے سی پی پی اے انرجی ریوالونگ فنڈ کیلئے اسٹیٹ بینک کے ساتھ اکاؤنٹ کھولنے کی منظوری دے دی۔