• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے قائم حکومتوں نے معیشت تباہ کردی، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے قائم ہونے والی حکومتوں نے ملکی معیشت تباہ کردی۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ موجودہ صورتحال ملکی تاریخ کے فیصلہ کن لمحات ہیں، یقین ہے نوجوان آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو غربت، بیروزگاری اور جہالت میں دھکیلنے والے عناصر ایکسپوز ہوگئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے قائم ہونے والی حکومتوں نے معیشت تباہ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے احتساب کو ختم اور قوم کو دنیا بھر میں بھکاری بنا کر پیش کیا۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ حکمرانوں نے مال بنایا اور عوام کو بنیادی ضروریات تک سے محروم رکھا۔

قومی خبریں سے مزید