• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بندر نے آدمی کی درگت بنا ڈالی، دلچسپ ویڈیو وائرل


سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک آدمی نے بندر کو چپس کا پیکٹ دینے سے انکار کیا تو بندر نے اس کی درگت بنا ڈالی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص چپس کا پیکٹ پکڑے اسے کھول کر کھانے کی تیاری کر رہا ہوتا ہے اور اس کے گرد چار پانچ بندر جمع ہوکر چپس کو للچائی ہوئی نظروں سے دیکھتے ہیں۔

اس موقع پر ایک بندر اس آدمی سے چپس کا پیکٹ چھیننے کی کوشش کرتا ہے اور اسی دوران وہ مزاحمت پر اچھل کر اس آدمی کے سر پر حملہ کرتا ہے اور اس کے بال نوچ کر اسے زمین پر گرا دیتا ہے۔

بندر کے اس اچانک حملے سے وہ شخص حواس باختہ ہوجاتا ہے جبکہ چپس بھی پیکٹ سے گر کر اطراف میں پھیل جاتے ہیں جس کو بعد میں دیگر بندر مزے لے لے کر کھاتے ہیں۔