پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد کنٹینر پر کیا صورت حال تھی؟ اس کے مناظر سامنے آگئے۔
گوجرانوالہ میں اللّٰہ والا چوک پر عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد وہاں پر بھگدڑ مچ گئی، حملے کے بعد کنٹینر میں لوگوں کو زخمی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں اسد عمر ایک شخص کو سہارا دیتے نظر آرہے ہیں، جبکہ کچھ لوگ ایمبولینس کو بلانے کی آوازیں دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اللّٰہ والا چوک میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی ہے، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت متعدد پارٹی رہنما زخمی ہوئے ہیں۔