وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج ہوگا۔
اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گوجرانوالہ کے علاقے وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
واقعے میں ایک پی ٹی آئی کارکن جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔
جائے وقوعہ پر موجود کارکنان نے حملہ آور ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔