• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ناردرن بائی پاس پر مویشی منڈی کا کل افتتاح ہوگا


کراچی کی سب سے بڑی مویشی منڈی ناردرن بائی پاس پر سجنا شروع ہوگئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منڈی کے راستوں کو محفوظ بنائیں گے بیوپاریوں اور گاہکوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

انتظامیہ کے مطابق میئر مرتضیٰ وہاب 12 سو ایکڑ پر محیط مویشی منڈی کا افتتاح کریں گے، منڈی میں پارکنگ کے ریٹس آدھے کردیے گئے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی انتظامیہ شہاب علی نے بتایا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کا پاس 50 فیصد کم قیمت پر فراہم کیا جائے گا، جانوروں کی ادویات بھی نصف رقم پر دی جائیں گی، سیکیورٹی کیلئے منڈی کے راستوں پر 20 سے زائد پکٹس لگائی جائیں گی۔

 شہاب علی نے مزید  بتایا کہ اب تک 200 جانور لائے جاچکے ہیں، منڈی کا باقاعدہ افتتاح 19 اپریل کو ہوگا۔

بیوپاریوں سے جانوروں کے داخلے کا کرایہ کتنا لیا جائے گا اور پانی بجلی کے کتنے پیسے لیے جائیں گے، اس سوال پر مویشی منڈی ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ اس کی تفصیل بعد میں فراہم کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید