تحریک انصاف کراچی کے ترجمان کا کہنا ہے پولیس نے سبحان علی ساحل کو گلشن اقبال سے گرفتار کرلیا ہے، سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
ترجمان تحریک انصاف کراچی نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں پارٹی کے سابق صدر سبحان علی ساحل کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سبحان علی ساحل کو گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب واقعہ ایک گھر سے تالا توڑ کر گرفتار کیا گیا۔
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے پولیس نے سبحان علی ساحل کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا اور تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا جارہا۔
سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے سبحان علی ساحل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سبحان علی ساحل عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کی قیمت ادا کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا کوئی ورکر اور رہنما غیر آئینی گرفتاریوں سے گھبرانے والا نہیں ہے۔