• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے استعفے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹ میں پی ٹی آئی اور متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کہا گیا کہ اعظم سواتی کے تقدس کی پامالی پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی استعفیٰ دیں۔

اعلامیے کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے اعظم سواتی سے متعلق قائم اسپیشل کمیٹی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی سے بہیمانہ، غیر انسانی، غیر اخلاقی سلوک کی شدید مذمت کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں عمران خان پر حملے میں نامزد ملزمان پر فوری ایف آئی آر درج نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ متاثرہ فریق کی درخواست کے مطابق ایف آئی آر فوری درج کی جائے اور عمران خان پر حملے کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید