سابق صدر آصف علی زرداری کی صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔
دوران ملاقات آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔