اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے جمعرات کو اسلام آباد، راولپنڈی کے سکیورٹی انتظات پر اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، ایس ایس پی سیکورٹی مسعود احمد بنگش نے سیکیورٹی پلان سے متعلق بریفنگ دی، میٹنگ میں نمائندگان پی سی بی، پاکستان آرمی، پاکستان رینجرز، ضلعی انتظامیہ کے علاوہ راولپنڈی پولیس اور اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ راولپنڈی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا اور ٹیموں کی آمد و رفت کے دوران روٹس کی نگرانی جدید ٹیکنالوجی اور ڈرونز کے ذریعے کی جائے گی ، سکیورٹی پر 1200سے زائد پولیس افسران و جوان اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے ۔