• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنیتا مارشل کے شوہر حسن احمد کے کیریئر سے متعلق انکشافات

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے شوہر، اداکار حسن احمد کے کیریئر کے آغاز میں آنے والے نشیب و فراز سے متعلق متعدد انکشافات کیے ہیں۔

حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب کے لیے انٹرویو دینے والی اداکارہ سنیتا مارشل کا بتانا ہے کہ جب انہوں نے حسن احمد سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا تو اُس وقت انڈسٹری کے لوگ جاننا چاہتے تھے کہ وہ شخص کون ہے جس سے میں ڈیٹنگ کر رہی ہوں۔

سنیتا مارشل نے کہا کہ لوگوں کا ماننا تھا کہ جس سے میں ڈیٹنگ کر رہی ہوں وہ کوئی بہت ہی امیر شخص ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سے مل کر حسن نے اپنی تشہیری ایجنسی چھوڑی تھی اور اداکاری میں قدم رکھا تھا، حسن نے اداکاری میں قسمت آزمانے کا فیصلہ مجھے دیکھ کر ہی لیا تھا، یہ میرا نہیں بلکہ مکمل حسن کا ہی فیصلہ تھا اور میں نے حسن کے اس فیصلے کی حوصلہ افزائی بھی کی تھی۔

سنیتا مارشل کا اپنے انٹرویو میں یہ بھی بتانا تھا کہ جب میں اپنے کیریئر کی بلندیوں پر تھی، اُس وقت حسن احمد شوبز انڈسٹری میں جدوجہد کر رہے تھے اور کیریئر کے آغاز کا کڑا وقت دیکھ رہے تھے، اُنہیں کبھی کوئی کردار ملتا تھا کبھی نہیں۔

سنیتا نے بتایا کہ مجھے ایک بار انڈسٹری میں  کام ملا تو ایک کے بعد ایک ملتا ہی چلا گیا مگر حسن کے ساتھ ایسا نہیں ہوا تھا، حسن کو شروع میں بہت مشکل پیش آئی تھی، کبھی کام ملتا تھا تو کبھی نہیں۔

سنیتا نے کہا کہ کیوں کہ حسن احمد کو ایک سال تک کوئی کام نہیں مل رہا تھا تو  اس لیے ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب میں نے حسن سے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں6  ماہ اور دیکھ لو اور اگر کام نہیں ملتا تو تمہیں کوئی اور کام کر لینا چاہیے، کچھ نہ کچھ تو کرنا ہے اب، خواہ مخواہ گھر میں تو نہیں بیٹھ سکتے۔

سنیتا مارشل کا بتانا تھا کہ اداکاری حسن علی کا جنون ہے، وہ اداکاری کرنا پسند کرتے ہیں، پھر آہستہ آہستہ حسن احمد کو کام ملتا رہا مگر میں نے کبھی کوئی سفارش نہیں کی، میں نے حسن سے صاف کہا تھا کہ میں سفارش نہیں کر سکتی جو بھی کرنا ہے، تمہیں اپنے بلبوتے پر کرنا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید