• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ماہی گیروں نے 10 فٹ لمبی گھوڑا مچھلی پکڑ کر چھوڑ دی

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

کراچی میں ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں نے ’گھوڑا‘ مچھلی پکڑلی، کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کے مطابق مچھلی کی لمبائی 10 فٹ کے قریب ہے۔

میڈیا سینٹر نے بتایا کہ ماہی گیروں نے نایاب گھوڑا مچھلی کو سمندر میں چھوڑ دیا، ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کو پہلی بار اتنی بڑی گھوڑا مچھلی ملی تھی۔

تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف معظم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گھوڑا مچھلی کا گوشت زیادہ رغبت سے نہیں کھایا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ گھوڑا مچھلی پاکستانی سمندروں میں وافر مقدار میں ملتی ہے، پچھلے سال یہ مچھلی 2200 ٹن کے لگ بھگ شکار کی جاچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گھوڑا مچھلی معدومیت سے دوچار نہیں، گھوڑا مچھلی کو انڈو پیسیفک سیل فش کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید