چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان عام انتخابات کی تیاریوں کےلیے متحریک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی ٹکٹ کی تقسیم سے متعلق پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کےلیے مشاورت شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کےلیے 3 ریجنز پر مبنی بورڈز تشکیل دیے جائیں گے۔
پی ٹی آئی کے 3 پارلیمانی بورڈز کو وسطی پنجاب، جنوبی پنجاب اور شمالی پنجاب میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تینوں بورڈز کے اجلاسوں کی صدارت عمران خان خود کریں گے، میٹنگ میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور تینوں ریجنز کے صدور اور سیکریٹریز شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی ٹکٹ کے اجراء کےلیے 2018ء کے کامیاب ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کو فوقیت دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات کےلیے اسمبلی سے باہر موجود پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو بھی ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پارٹی ٹکٹ کےلیے آزادی مارچ کے دوران متحرک رہنماؤں اور کارکنوں بھی ترجیح دی جائے گی۔